Latest

پاکستان کیلئے اب ورلڈکپ میں واپسی مشکل ہوگی: گنگولی نے ایک اور پیشگوئی کر دی

ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اُس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے, پاکستان کیلئے اب ورلڈکپ میں واپسی مشکل ہوگی, ؟سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کر دی ۔

جیو نیوز ” کے مطابق سارو گنگولی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اُس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے،یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو نہیں ہینڈل کرسکتی

اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو’۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔گنگولی نے 4 ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے پانچ ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button