Latest

اسرائیلی حکومت محمد رضوان کی فلسطینیوں کیلئے حمایت پر بھڑک گئی، چھوٹی سوچ کا مظاہرہ

اسرائیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے بڑے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی کا اظہار کر کے انتہائی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023ء کے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی شکست پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی دوستوں نے اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں واقعی متاثر کیا

یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح یاب ہوا اور پاکستان اپنی فتح حماس کے نام کرنے سے قاصر رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button