Latest

”بابراعظم کو کپتانی چھوڑدینی چاہیے اور ۔۔۔“سابق کپتان شعیب ملک کھل کر سامنے آ گئے

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر آل راو¿نڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہیے اور بطور بیٹر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ رائے دی تھی کہ بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، وہ بطور کپتان آو¿ٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی وہ کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی بھارت کے خلاف میں اچھا آغاز ملنے کے بعد مڈل اوورز میں سلو بیٹنگ کرنے پر انہوں نے بابراعظم اور رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اٹیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن دونوں پلئیرز نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے بھارتی بالرز کو کم بیک کرنے کا موقع ملا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button