Latest
پریزنٹر زینب عباس کے خلاف شکایت کرنے والے بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف بھی آئی سی سی کو شکایت کر دی
پریزنٹر زینب عباس کے خلاف شکایت دائر کرنے والے بھارتی وکیل نے کرکٹ محمد رضوان کے خلاف آئی سی سی کو تحریر شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیاہے
تفصیلات کے مطابق وکیل وینیت جندل نے چیئرمین آئی سی سی گریگ بار کلے کو خط لکھا ہے کہ محمد رضوان نے دوران میچ نیدر لینڈ کے خلاف گراونڈ میں نماز ادا کی، ان کا نماز پڑھنا مذہبی اظہار ہے جو کرکٹ کے جذبے کے خلاف ہے
وینیت جندل نے کہا کہ محمدر ضوان کا نماز اداکرنا اپنے مسلمان ہونے کا پیغام دے رہا تھا ، آئی سی سی نے ان کے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹویٹ کا بھی نوٹس نہیں لیا، اس پر آئی سی سی کارروائی کرے ۔