Latest

ایک اوور میں 52 رنز کا عالمی ریکارڈ قائم

چلی ویمنز ٹیم کی بولرفلو رینسیا مارٹینز نے ایک اوور میں 52 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ارجنٹائن اور چلی کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹی 20 میچ میں متعدد ریکارڈ بن گئے ہیں،ارجنٹائن ویمنز کرکٹ ٹیم نے چلی کیخلاف 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی سکور ہے

اس سے قبل بحرین کی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 318 رنز بنائے تھے، ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں اسکور کیں اور پہلی وکٹ پر سب سے بڑی 350 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم کی۔ارجنٹائن کی اوپنر البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 رنز بنائے جبکہ لوسیا ٹیلر نے 169 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

ٹیلر ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والی بیٹر بھی بن گئی ہیں، ا س سے قبل 161 رنز سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا، ارجنٹائن کی اننگز میں چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے 64 نوبالز کرائی گئیں، جو کہ تقریباً 11 اوورز بنتے ہیں۔ارجنٹائن کے 427 رنز میں ایک چھکا بھی شامل نہیں تھا، ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم نے پوری اننگز میں 57 چوکے مارے۔

428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم 15 اوورز میں صرف 63 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، یوں ارجنٹائن ویمنز کرکٹ ٹیم نے یہ میچ 364 رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button