پاکستانی کرکٹرز سے نامناسب رویہ ، سٹیڈیم میں بیٹھے شخص نے سمجھانے والی خاتون پولیس اہلکار کو ہی طمانچہ رسید کردیا، ویڈیو وائرل
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں اگرچہ بھارت کی کارکردگی پاکستان پر غالب رہی اور بھارت باآسانی گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا لیکن احمد آباد سٹیڈیم میں موجود شائقین کا نامناسب رویہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا۔
میچ کے دوران سٹیڈیم میں جہاں لاکھوں کے مجمع میں ہزار پاکستانی فینز بھی نظر نہ آئے وہیں بھارتی شائقین کا پاکستانی کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ بھی دیکھا گیا۔کہیں ٹاس کے بعد بھارت کے شائقین پاکستانی کپتان بابر اعظم کو تنگ کرتے ہوئے نظر آئے تو کہیں رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے پویلین لوٹتے وقت شائقین نے ہندو پرستانہ نعرے لگائے اور نامناسب لفظوں کا استعمال کیا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سٹیڈیم میں موجود ایک فین کو خاتون پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
SHAME ON YOU AHMEDABAD!👊 This is the reality of Ahmedabad crowd. They feel no hesitation to beat a female police officer. How can you expect them to respect Pakistan Cricket Team. #cwc23 pic.twitter.com/JQfxuUbjG0
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 15, 2023
ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار کے سمجھانے پر کرسی پر بیٹھے شخص کو پہلے مسلسل بحث کرتے دیکھا گیا جب تنگ آکر خاتون پولیس اہلکار نے اس شخص کو تھپڑمارا تو اس شخص نے بھی بغیر کسی لحاظ مروت کے خاتون پولیس محافظ پر طمانچہ رسید کر دیا، اس واقعے کے بعد خاتون پولیس اہلکار نے مزید برہمی کا اظہار بھی کیا۔