Latest

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا

عالمی کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج مشکل دن تھا، بھارت نے آج کے میچ میں فتح حاصل کی، ٹیم ورلڈکپ 2023 کا اپنا اگلا میچ آسٹریلیا سے کھیلنے بنگلور روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پوسٹ کے ساتھ میچ کے دوران لی گئی قومی پلیئرز کی تصویر بھی شیئر کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گرین شرٹس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہے، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کافی خراب رہی اور وہ بڑا سکور کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔اس میچ کے اختتام پر پی سی بی کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی، جس میں آج کے دن کو پاکستان کے لیے مشکل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ مقابلوں میں لگاتار آٹھویں شکست پر شائقین کافی برہم ہیں۔ ایک مرحلے پر قومی ٹیم کے 152 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر پھر اچانک پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت باآسانی 7 وکٹو سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button