Latest

پاک ،بھارت میچ کے بعد ویرات کوہلی نے بابراعظم کو ’تحفہ‘ دیدیا ، وسیم اکرم کی کڑی تنقید

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے گزشتہ روز پاک ،بھارت میچ کے بعد سابق بھارتی کپتان اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے احمدآباد سٹیڈیم میں شرٹ لینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈان نیوز” کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد 34 سالہ ویرات کوہلی اپنی جرسی بابر اعظم کو تحفے میں دے رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو اپنی جرسی اس وقت تحفے میں دی جب بھارتی کھلاڑی جیت کا جشن منانے میں مصروف تھے اور ویرات کوہلی بابر کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آئے۔

اے سپورٹس نامی مقامی سپورٹس چینل پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بابر اعظم کا یہ عمل پسند نہ آیا اور بھارت سے ’شرمناک شکست‘ کے بعد کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے تصویر دیکھی تو میں افسردہ ہوگیا، کیونکہ آج یہ دن نہیں تھا جب آپ کوہلی کی جرسیاں لیتے۔‘ انہوں نےکہا کہ ’چاچا کے پتر‘ نے کہہ دیا ہے کہ کوہلی کی ٹی شرٹ چاہیے تو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں دی جا سکتی تھی’۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کا اہم مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئی تھیں، پچھلے ورلڈکپ میچ کی طرح اس بار بھی بھارت نے ورلڈکپ میچز میں مسلسل آٹھویں مرتبہ پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button