Latest
بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کا انوکھا اقدام
بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔
جیو نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی محدود ہی رہا۔