Latest
کیاپانڈیا نےگیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے؟بحث چھڑگئی
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی باؤلر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
Mantra from Hardik Pandya to the ball.
Next ball, Imam Ul Haq was dismissed. pic.twitter.com/n49dGtDOx9
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 14, 2023