Latest

بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا، میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے اپنی ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں، جو حال ہے اس پر توجہ ہے

شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی اس کہ مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون بھی سامنے آگئی ہے
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں یہ 11 کھلاڑی شامل ہونگے
1-Fakhar Zaman
2 Abdullah Shafique
3 Babar Azam
4 Mohammad Rizwan
5 saud Shakeel
6 Iftikhar Ahmed
7 shadab Khan
8 Muhammad Nawaz
9 Hassan Ali
10 Haris Rauf
11 Shaheen Shah Afridi

آپ بتائیں کیا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button