Latest
افغانستان کو شکست دینے کے بعد روہت شرما کا پاکستان کے خلاف میچ کے بارے میں بیان
ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو شکست دینےکے بعد بھارتی کپتان روہت شرمانے کہا ہے کہ ہم پاک بھارت میچ میں بھی ایسے ہی کریں گے جیسا آج کے میچ میں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کنڈیشنز کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہتے ، بلکہ تمام میچز ایسے ہی کھیلنا چاہتے ہیں جیسے آج کا میچ کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر افغانستان نے اچھی باولنگ کر کے ہم پر دباو بڑھا یا لیکن ہم نے اس دباو کا سامنا کر کے اپنی پارٹنر شپ قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے بلے باز موجود ہیں جو خوف کو ایک طرف رکھ کر کھیلتے ہیں اور جب آپ کے پاس آل راونڈر موجود ہوں تو وہ مختلف چیزوں کو خود ہی سنبھال لیتے ہیں ۔