Latest

عبد اللہ اور رضوان نے اچھی بلے بازی کی لیکن جیت کی اصل بنیاد اس کھلاڑی نے رکھی، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان جیسا کھیلے ، انہوں نے پارٹنر شپ قائم کر کے سری لنکا کی ٹیم پر پریشر ڈالا۔

کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ محمد رضوان اور عبداللہ سمیت باؤلرز کو بھی دے دیا، بابر اعظم نے کہا کہ ایک وقت پر لگ رہا 400 بن سکتے ہیں لیکن ہمارے باؤلرز نے اچھا کم بیک کیا، خاص کر حسن علی اور حارث رؤف نے سری لنکا کو 345 تک روکنے میں اہم کردار ادا کیا

کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ باولرز نے باولنگ کے آخری میں میچ کو اچھے سے فنش کیا ۔بابر اعظم نے کہا کہ عبد اللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے اور وہ بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے میں نے انہیں کھلانے کا فیصلہ کیا ، جیسے محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے پارٹنر شپ قائم کی ، اس سے ہمیں جیتنے میں مدد ملی ۔

کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہے کہ مڈل آرڈر نے خود پر یقین رکھتے ہوئے میچ کوفنش کیا اور پاکستان کو فتح دلائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button