Latest

انتہائی مشکل میچ میں پاکستان کو تاریخ ساز کامیابی دلانے کے بعد محمد رضوان کا بیان

ورلڈ کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلانے کے بعد محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب کوئی ایسے پرفارم کرتا ہے تو اسے خود پر فخر ہوتا ہے ۔ میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل میچ تھا اور جب آپ ایسے کٹھن میچ میں ہدف حاصل کرتے ہو تو یہ بہت ہی خاص چیز ہوتی ہے۔

محمد رضوان نے بتا یا کہ ڈریسنگ روم میں تمام کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے ۔ حیدر آباد کی پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی پارٹنر شپ کو لمبا لے کر جانا ہے ۔جب میزبان نے ان سے بیٹنگ کے دوران ٹانگ میں ہونے والی درد سے متعلق پوچھا تو “بعض اوقات درد ہوتی ہے اور بعض اوقات نہیں “، یہ کہتے ہوئے انہوں نے ہنسنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے پریشر صورتحال میں 131رنز بنائےناٹ آؤٹ رہے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button