Latest
شاندار جیت کے بعد قومی ٹیم گراؤنڈ سٹاف کے ساتھ گھل مل گئی، بابر نے اپنی شرٹ تحفے میں دے دی
سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کے ساتھ گھل مل گئے۔
گراؤنڈ سٹاف نے بابر اعظم سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں جبکہ بابر اعظم نے اپنی شرٹ سٹاف ممبر کو تحفے میں دے دی۔
خیال رہے کہ منگل کو ورلڈکپ کا آٹھواں میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا جہاں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی