پاکستان پر تنقید کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی قومی ٹیم کی تعریف پر مجبور
پاکستان کی ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان پر تنقید کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی قومی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے لکھا محمد رضوان نے پریشر کے باوجود بہترین کھیلا ، وہ پاکستانی ٹیم میں سپن باؤلنگ کرنے والے بہترین کھلاڑی ہیں۔
عرفان پٹھان نے ورلڈ کپ میچ میں پہلی بار سنچری سکورکرنے والے عبد اللہ شفیق کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ عبد اللہ شفیق پہلی گیند سے بہت بہترین نظر آرہے تھے۔انہوں نے ورلڈ کپ کے پریشر کو بہت سکون سے ہینڈل کیا۔
50 overs of keeping with brilliant 💯 from Rizwan. Best player of spin from team Pakistan doing it under pressure for them. #PAKvsSL
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 10, 2023
Abdullah Shafique looked composed from the first ball. Brilliant inning this from him. Handled the World Cup pressure with ease. #PAKvsSL
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 10, 2023