Latest
پاکستان کے ڈریسنگ روم میں کوئی چیز آگئی ہے۔۔۔؟ شعیب ملک
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کے دوران پاکستان کے بیٹر محمد رضوان کے کریمپس پر سابق کپتان شعیب ملک نے بھی مسکراتے چہرے سے تبصرہ کر ڈالا ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کے ڈریسنگ روم میں کوئی ایسی چیز آگئی ہے جس سے کریمپس فوراً چلے جاتے ہیں۔ اچھی چیز یہ ہے کہ کریمپ فوراًچلے بھی گئے ۔
پروگرام میں میزبان کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر شعیب ملک نے تھوڑا ہنستے ہوئے بتایا کہ میرا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو کوئی ایسا جیل یا جوس دیا جا رہا ہے ہے جس کے استعمال کے بعد درد فوراً چلا جاتا ہے۔