Latest
پاکستان نے ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے سب سے بڑا ریکارڈ بنا ڈالا، پاکستان نے 345رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،اس سے قبل 2011میں آئر لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 328رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ محمد رضوان 121گیندوں پر 131رنز بناکر ناقابل شکست رہے،محمد رضوان کی اننگز میں 3چھکے اور 8چوکے شامل ہیں،انہوں نے 96گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی، محمد رضوان نے ون ڈے کیئر کی تیسری سنچری بنائی، پاکستان کے عبد اللہ شفیق نے 103گیندوں پر 113رنز بنائے،اوپننگ بلے باز امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10رنز ہی بناسکے۔سعود شکیل 31رنزبناسکے،افتخار احمد 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر344رنز بنائے تھے.