”بعض اوقات درد اور بعض اوقات ایکٹنگ ،، محمد رضوان نے بیٹنگ کے دوران اپنی تکلیف کا مذاق خود ہی اڑا دیا
ورلڈ کپ کے میچ میں محمد رضوان نے 121گیندوں پر 131رنز کر کے پاکستان کو تاریخی فتح دلائی ۔ میدان میں بیٹنگ کے دوران دو سے تین مرتبہ ایسے ہوا کہ انہیں مختلف جگہوں پر تکلیف محسوس ہوئی ایک بار انہیں اپنی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ کافی دیر تک زمین پر لیٹے رہے پھر قومی ٹیم کے فزیو تھر اپسٹ نے گراونڈ میں آکر محمد رضوان کو دیکھا
ابھی وہ اس تکلیف سے نکلے ہی تھے کہ ایک شارٹ کھیلتے ہوئے ان کی ٹانگ میں درد نکل آئی اور یہ تکلیف انہیں اتنی زیادہ محسوس ہو رہی تھی کہ کچھ گیندوں بعد انہوں نے چھکا مارا اور وہ خود سیدھا گراونڈ پر گر گئے ، انہیں رننگ میں بھی دشواری کا سامنا تھا ۔
میچ کے بعد جب میزبان نے محمد رضوان سے تکلیف کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بعض اوقات تکلیف اور بعض اوقات ایکٹنگ ۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے ہنسنا شروع کردیا ، ان کے اس بیان کو غیر محتاط سمجھا جا رہا ہے ۔
Rizzi Bhai so cute Some time acting😂 pic.twitter.com/182d1ZkqAj
— M Bilal (@Muhmmad07370688) October 10, 2023