Latest

” جب ہمیں کریمپس پڑتے تھے تو کیا کہا جاتا تھا ؟”رضوان کے کریمپس پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی تبصرہ کر ڈالا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں گذشتہ روز سری لنکا کیخلاف پاکستان کی شاندارفتح کو شاید ہی کوئی بھلا پائے ، اس میچ میں اور بھی بہت کچھ یاد رکھا جائے گا ۔

مثال کے طور پر عبداللہ شفیق کا ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے کے بعد شائقین اور ٹیم کےڈریسنگ روم کی جانب رخ کر کے خصوصی سٹائل اور محمد رضوان کے بیٹنگ کے دوران کریمپس ۔۔۔۔ رضوان کے ان کریمپس پرسوشل میڈیا پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں

رضوان کے کریمپس پڑنے کے باوجود شاندار اننگز کھیلنے پر نجی ٹی وی کے شو میں سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ میں شائقین کرکٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کو کریمپ پڑنا بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے

اگر کسی کھلاڑی کو پتہ چل جائے کہ میری ٹانگ میں کریمپ پڑ رہا ہے اور جب میں ہٹ مارنے جاؤں گا تو مجھے تکلیف ہوگی ایسی صورتحال میں کسی بھی کھلاڑی کی 70 فیصد توجہ کریمپ میں اور 30 فیصد توجہ میچ پر چلی جاتی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے دور کرکٹ سے متعلق بتایا کہ جب ہم کھیلتے تھے اور ہمیں کریمپ پڑتے تھے تو چونکہ اس وقت زیادہ سہولیات نہیں ہوتی تھیں، فزیو بھی نہیں ہوتا تھا لہٰذا ہمیں کہا جاتا تھا کہ پانی میں نمک ڈال کر پی لو یہ تو بعد میں پتا چلا کہ یہ بالکل غلط ہے کیونکہ اس سے جسم ڈی ہائیڈریٹ ہو جاتا ہے لیکن یہ بات ہمیں ریٹائر ہونے کے بعد پتہ چلی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر 80 رنز کرنے کے باوجود بھی کسی کھلاڑی کو کریمپ پڑ جائے تو 80 رنز بھول کر اپنے درد میں پڑ جاتا ہے، اس دوران آسان عمل کھلاڑی کی ڈریسنگ روم واپسی ہے لیکن رضوان نے اس میچ میں یہ بھی نہیں دیکھا اسے کریمپس پڑ رہے تھے اور وہ رنز کر رہا تھا، یہ صورتحال واضح کررہی تھی کہ انھیں جیتنے کی کتنی لگن تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button