Latest

سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کے گن گانے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں2 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے بولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، انہوں نے 120، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کیلیے کوشش نہیں کی بلکہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button