Latest

ورلڈ کپ میں پہلی جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس جیت کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے اور میں اس پرفارمنس پر مطمئن ہوں۔نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باولنگ میں اچھی شروعات کی اور پھر کھیل کے درمیان میں وکٹیں حاصل کیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ میں پہلے تین وکٹیں گنوائی پھر سعو د شکیل اور رضوان نے بہت اچھی بلے بازی کی ۔

بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل نے جس طرح اننگز بنائی اس سے ان کی قابلیت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ جس طرح حیدر آباد کا کراوڈ ہمیں سپورٹ کر رہا ہے ،ہم بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں پر مہمان نواز بھی بہت اچھی رہی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button