Latest

شعیب ملک نے فخر زمان کی جگہ کس کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ؟

سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں فخر زمان کو کھیلانے کی مخالفت کردی ہے۔

ٹین سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فخرزمان کی بیٹنگ میں اعتماد کی کمی نظر آئی ہے ، ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کہ فخر زمان کو آرام دیں اور ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع دیں، عبد اللہ شفیق اچھی فارم میں ہیں اور موجودہ کنڈیشنز ان کے لیے ساز گار ہیں

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں فخر زمان کی وجہ سے امام الحق بھی دباؤ میں نظر آئے، فخر زمان اور امام الحق اچھے دوست ہیں، بظاہر امام الحق نے فخرزمان کو پریشر سے نکالنے کے لیے غلط شاٹ کھیلا اور آؤٹ ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button