Latest

میچ کے دوران ڈرنک بریک میں محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جمعہ کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں جب نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی کہ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button