Latest
ورلڈکپ کے دوران خالی سٹیڈیمز، سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دے دیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ ابتدائی میچز میں شائقین سے خالی سٹیڈیم کو بھرنے کیلیے بچوں کو مفت ٹکٹس دینے چاہئیں۔
بھارت میں شروع ہونے والا ورلڈ کپ آغاز سے ہی بے رنگ دکھائی دے رہا ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں احمد آباد کے بڑے سٹیڈیم کی خالی نشستیں منتظمین کو منہ چڑاتی رہی تھیں۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈکپ کا افتتاحی میں محض چند سو تماشائی موجود ہیں۔