Latest

سابق کپتان مصباح الحق نے فخر زمان کی بڑی کمزوری بتا دی

سابق کپتان مصباح الحق نے اپنر فخر زمان کی بیٹنگ سے متعلق بڑی کمزوری کی نشاندہی کردی ہے ۔

ٹین سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان ایک شاندار بلےباز ہیں، تیز اور باؤنسی پچ پر وہ غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوران بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا

انہوں نے کہا کہ ان سب خوبیوں کے باجود فخر زمان کی ایک کمزوری ہے کہ وہ سلو پچ پر اچھی بلے بازی نہیں کر پاتے ، نیدر لینڈز کے خلاف بھی اسی کمزوری کے باعث کو خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے اور آف دی پچ سلو بال پر آؤٹ ہوگئے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بے شمار غلطیاں کی ہیں اگر ان غلطیوں پر فوری قابو نہ پایا گیا تو سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کی اچھی بات رضوان اور سعود شکیل کی بیٹنگ تھی ، دونوں کی بیٹنگ سے بابر اعظم پر سے پریشر کم ہوگیا تھا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button