Latest
قومی ٹیم کے نئے سٹار سعود شکیل نے بیٹنگ کا راز بتا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے سٹار سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے ، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم سکور کریں گے تو پریشر نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دو تین مہینوں سے بہت پریکٹس کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کر رہا ہوں تو اس کے حساب سے اپنی شاٹس کو مزید بہتر کیا ۔ سعود شکیل نے کہا کہ بہادری کے ساتھ اٹیک کرنا چاہیے،کوچنگ سٹاف نے مجھے بہت اعتماد دیا ۔