’ بابر اعظم سے میری محبت بہت گہری اور ۔۔‘محمد عامر نے کھل کر بابراعظم کی تعریف کر ڈالی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور میری محبت بہت گہری ہے، بابر اعظم وکٹ پر رہیں گے تو 300 سے زیادہ رنز ہوں گے، لگتا ہے امام الحق میں اعتماد کی کمی ہے، پچھلی انتظامیہ نے فخر زمان کا نمبر تبدیل کیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہناتھا کہ حارث نےتیز بولنگ کی اور وہ ردھم میں نظر آئے، 1992میں پاکستان پہلا میچ ہار گیا تھا لیکن آج جیت گئے۔
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جس جارحانہ انداز سے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے تھے انہیں اسی انداز میں کھیلنا چاہیے۔بابر اعظم کا وکٹ پر رہنا ضروری ہے جبکہ امام الحق گیارہوں مرتبہ باؤنسر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخرزمان پرہماری ٹیم انحصارکرتی ہے، انہیں چاہیے اپنی پرانی گیم کھیلیں، وہ جس جارحانہ انداز سے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے تھے انہیں اسی انداز میں کھیلنا چاہیے۔