Latest

بھارتی صحافی کے عجیب و غریب سوال پر روہت شرما غصہ کر گئے ،بابر اعظم مزے لیتے رہے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل تقریب میں بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر غصہ کر گئےجبکہ بابر اعظم اس دوران صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کل سے بھارت میں شروع ہوگا، میچز کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟

صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کیا سوال ہے یار میں کیا جواب دوں اس کا، روہت شرما کے انداز پر لوگ بھی ہنس پڑے۔اس دوران بابر اعظم بھی اس عجیب و غریب سوال پر لطف اندوز ہوتے رہے اور مسکرا کر روہت شرما کی طرف دیکھتے رہے ، پھر روہت شرما نے جواب دیا کہ کسی کو کامیاب قرار دینا میرا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

بھارتی شہر آحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو سٹیج پر بلایا گیا، بابر اعظم اور روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے، جبکہ پریس کانفرنس میں بیشتر سوال بابر اعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button