Latest

” ورلڈ کپ کی ٹیم میں ان 2 کھلاڑیوں کو لازمی شامل کرنا چاہیے تھا “ محمد عامر بھی بول پڑے

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران دونوں کرکٹرز نے ورلڈکپ سکواڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلے گا جب رضوان نہیں کھیلے گا۔

عامر نے مزید کہا کہ بولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پرکوئی افسوس نہیں۔

اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی سکواڈ سے متعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچا ہیے تھا۔ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے،کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button