Latest

مائیکل ایتھرٹن نے پاک بھارت میچ سے متعلق اہم پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا

مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دے گا، ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہو گا۔

مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستان سرپرائز دے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button