Latest
ہر بھجن سنگھ نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
سابق بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ناک آؤٹ مرحلے میں امکانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپن باولنگ کا معیار بہت کم ہوا ہے، انہوں نے نائب کپتان شاداب کی باولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر وکٹ لیے 50، 60 رنز دیکر مطمئن نظر آتے ہیں، اس طرح کی ذہنیت سپنر کے لیے نقصان دہ ہے۔
ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سپنرز اگر اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلیں گے تو وہ اہم مقابلوں میں جیت دلوانے میں ناکام رہیں گے، ماضی میں پاکستان کے پاس ثقلین مشتاق، سعید اجمل، اور شاہد آفریدی جیسے شاندار سپنرز موجود تھے جس کی کمی محسوس ہورہی ہے۔