Latest

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے، کیسے؟ ناصر حسین نے فارمولہ بتا دیا

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست کیسے بن سکتی ہے، سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین نے فارمولہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی بڑی ٹیموں میں سے ایک ہے جو نیدرز لینڈ سے میچ ہار کر بھی فائنل میں رسائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ماضی سے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی 2022 کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے ایونٹ سے باہر ہوتی نظر آ رہ تھی مگر پھر اچانک کم بیک کر کے فائنل میں پہنچ گئی۔

انہوں نےفارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس اگر اپنی حریف ٹیموں کے خلاف اوسط سے زائد رنز بنانے کا سلسلہ قائم کر لے تو وہ عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایسی ٹیم بن سکتی ہے جسے شکست نہ دی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button