Latest

بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کر گیا

بھارتی کھلاڑی سعودی عرب میں کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر انتقال کرگیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر کی شناخت محمد عاطف خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے مراد نگر سے ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ عاطف خان الخبر کے علاقے رکھہ کے گراؤنڈ میں میچ کے دوران بیٹنگ کررہا تھا کہ اس دوران اچانک اس کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ پچ پر گر پڑا۔کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے رہائشی کرکٹر نے سوگواران میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹر کو بروقت سی پی آر دیا جاتا تو شاہد اس کی جان بچ جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ جب کسی شخص کا دل کام کرنا بند کر دیتا ہے تو ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے، سی پی آر سینے کے دباؤ کو کم کرنے اور سانس فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button