Latest

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں کون لے سکتا ہے؟ فہرست جاری

بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری کر دی گئی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کرکٹ کے معروف جریدے نے 6 بولرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔فہرست میں بھارت کے 3 بولرز کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔اس فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو رواں برس اب تک سب سے زیادہ 33 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ کے ٹاپ بولرز میں شامل کیا ہے

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر آسٹریلیا کے گلین میک گرا ہیں جنہوں نے 39 میچز میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سری لنکا کے اسپنر مرلی دھرن نے 40 میچز میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button