Latest
روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کو بہت دھیان سے کھیلیں گے، ڈیل اسٹین
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز باؤلر ڈیل اسٹین نے شاہین شاہ آفریدی کو “خطرناک باؤلر” قرار دےد یا ہے۔
ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کھیلنا مشکل ہے ، ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما شاہین شاہ کی باؤلنگ کو بہت دھیان سے کھیلیں گے۔ اس موقع پر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے 5 خطرناک ترین باؤلرز کے نام بھی بتائے ، جن میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقہ کے راباڈا،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ، شاہین شاہ آفریدی، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور راباڈا ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔