Latest

بھارت کا کونسا باؤلر پاکستان کے خلاف میچ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ؟ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ’خبردار‘ کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم نے بھارتی ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو کو چند روز بعد شروع ہونے والے ورلڈکپ میں شامل سپنرز میں سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا ورلڈکپ کے دوران کلدیپ یادیو اپنی ٹیم کے لیے مڈل اوورز میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور پاکستان کے خلاف 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں بھی کلدیپ یادیو کا کردار نہایت اہم ہو گا۔

انتخاب عالم کا کہنا تھا جس طرح بھارت نے ایشیا ءکپ میں پرفارم کیا اور جس طرح سے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی وہ بہت ہی شاندار تھی، لیکن اگر ورلڈکپ کی بات کی جائے تو کلدیپ یادیو آئی سی سی ایونٹ کے دوران تمام ٹیموں کے بیٹرز کا امتحان لے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا بھارت کے پاس کلدیپ اور جڈیجا کی صورت میں انتہائی خطرناک سپن اٹیک موجود ہے، میرے خیال میں کلدیپ یادیو موجودہ ورلڈکپ میں سب سے بہترین سپنر ہے اور اب تو تجربہ کار روی چندرن ایشون بھی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جس سے ٹیم بلیو مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو بھارت کے پاس ویرات کوہلی اور روہت شرما کے علاوہ ان فارم شبمن گل جیسا بیٹر موجود ہے جو میزبان ٹیم کو ٹرافی جتوانے والی مضبوط ٹیم بناتے ہیں۔

پاکستانی بولنگ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا پاکستانی اسپن ڈپارٹمنٹ مڈل اوورز میں بہت کمزور ہے اور ایشیا کپ میں بھی ہم درمیان کے اوورز میں مشکلات میں گھرے نظر آئے، یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے بولرز مڈل اوورز میں اچھا کریں ورنہ ٹیمیں ہمارے خلاف آسانی سے 300 رنز بنائیں گی اور ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی انجری کے باعث ورلڈکپ ٹیم کا حصہ نہیں ہے جس سے ٹیم کو فرق پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button