Latest

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شاندار اعزاز دیدیا

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما، جنوبی افریقی کھلاڑی کوئینٹن ڈی کاک،ویرات کوہلی کے ساتھ بابراعظم کو بھی ورلڈالیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل وڈ نے کہا کہ بابراعظم دیگر ٹاپ بیٹرز سے عمر میں کم ہیں، بابراعظم ویرات کوہلی کے نقشِ قدم پرتیزی سے چل رہے ہیں اور وہ کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ بابراعظم کواچھی لینتھ پر بولنگ کراؤ تو چوکا مار دیتے ہیں، وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین مارنس لبوشین نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کی کم باؤنس والی پچز پر بابراعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button