وارم اپ میچ؛ سعود شکیل کے بیٹ پر مداحوں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ سب حیران رہ گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ورام اپ میچ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے پاس سپانسر بیٹ نہ ہونے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 141.51 کے سٹرائیک ریٹ سے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے تاہم انکے پاس سپانسر بیٹ نہیں تھا جس پر مداح حیران رہ گئے۔
I'm so disappointed to see that saud shakeel got no sponsor 😑😑
Man he is hitting classy shots with flat bat 🥺#PAKvsNZ #WorldCup2023— Harvey spectre (@Farhanbaloch09) September 29, 2023
ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ میں سعود شکیل کے بلے پر کوئی سپانسر نہ دیکھ کر افسردہ ہیں، یہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔
A moment of shame for us , there is no sponsor on Saud Shakeel's bat!#PAKvNZ pic.twitter.com/I6MIUPgkVG
— Sohaib (@Sohaib_Iqbal_) September 29, 2023
خیال رہے کہ سعود شکیل نے حال ہی میں سری لنکا کے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈبل ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی، جس پر انکی اننگز کئی سابق کرکٹرز نے بھی سراہا تھا۔