Latest

روہت شرما نے کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے انوکھی تجویز دے دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔

روہت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، باؤنڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں اس لیے یہ ناانصافی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button