Latest
جنوبی افریقہ کے کپتان کا ورلڈ کپ سے قبل بھارت سے واپس اپنے ملک جانے کا فیصلہ ، لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔