Latest
ورلڈ کپ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کا بڑا بیان سامنے آگیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہےکہ وہ اپنے ٹارگٹ سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے اور ان کا ٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے۔کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں، ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا اور وہ ان دنوں وہ ری ہیب میں مصروف ہیں۔
تاہم اب میڈیا ٹاک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے، آپ ورلڈکپ کا حصہ بننے کے لیے پر امید رہتے ہیں، انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی کے لیے آپ کو فٹنس درکار ہوتی ہے۔