Latest

بھارت کی کنڈیشنز میں زیادہ نہیں کھیلا،کوشش کریں گے بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں،بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کی کنڈیشنز میں زیادہ نہیں کھیلا،کوشش کریں گے بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ ہمارمورال کافی ہائی ہے،فینز سے درخواست ہے ہمیں خوب سپورٹ کریں،ان کا کہناتھا کہ ورلڈکپ کیلئے جو کھلاڑی جا رہے ہیں انہیں فخر محسوس کرنا چاہئے،ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری ہے۔

بابراعظم نے کہاکہ بھارت کی کنڈیشنز میں زیادہ نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں،ان کا کہناتھا کہ ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم نمبرون تھے،ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا ہے ،کوشش کررہے ہیں کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں،ان کاکہناتھا کہ ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے،ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبرون بنے ہیں،کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈکپ جیت کر آئیں،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، میرے لئے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں۔

بابراعظم نے کہاکہ ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ کے روز کنڈیشن دیکھ کر کریں گے،ہر میچ میں ایک جیسی غلطی نہیں ہوتی،ایک غلطی کو کور کرتے ہیں تو دوسری آ جاتی ہے،ہمیں پتہ ہے جب یہی کھلاڑی میچ جتوائیں گے تو ون سائیڈڈ جتوائیں گے،بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے،فیلڈنگ میں کمی تھی، بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button