ورلڈ کپ میں کس چیز کی کمی محسوس ہو گی؟بابراعظم نے پریس کانفرنس میں بتا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ورلڈکپ میں نسیم شاہ کو بہت مس کریں گے وہ تینوں فارمیٹ میں بولنگ شروع کرتے تھے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ مڈل اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے،خود سے زیادہ پندرہ کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں،ہمیں پتہ ہے جب یہی کھلاڑی میچ جتوائیں گے تو ون سائیڈڈ جتوائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان سے بات ہوئی ہے، ایک دوسرے کو اعتماد دینے کی کوشش کرتے ہیں،شاداب خان کو اور ہمیں احساس ہے کہ مڈل اوورز میں بولنگ اچھی نہیں ہو رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ انہیں کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر بنایا ہے،ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں آپ کبھی مطمئن نہیں ہو سکتے،ہر روز آپ کو نیا کچھ سیکھنا پڑتا ہے،فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہے،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ ویزے آ چکے ہیں اور ہم جا رہے ہیں،پی سی بی نے ہمیشہ کھلاڑیوں کا اچھا سوچا ہے اس بار بھی اچھا ہی ہوگا،
نسیم شاہ کو بہت مس کریں گے وہ تینوں فارمیٹ میں بولنگ شروع کرتے تھے،حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر ترجیح دی،جب کھلاڑی اچھا نہ کر رہا ہو تو اسے اس وقت سپورٹ کرنا چاہئے،میں بہت کم تبدیلیاں کرتا ہوں اکٹھے ہوں تو اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔