Latest

ڈریسنگ روم میں لڑائی کی خبروں پر بابراعظم بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ میرے سپنرز بہترین ہیں ، مانتا ہوں ابھی پرفارمنس اچھی نہیں ہے،امید ہے ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

پریس کانفرنس میں ڈریسنگ روم میں لڑائی کی خبروں پر بابراعظم نے کہاکہ ڈریسنگ روم کی باتوں کو لڑائی بنا دیا گیا، ہم نے ہر میچ میں فوکس کرنا ہے ایک میچ پر فوکس نہیں ہے،ہم نے وارم اپ میچ کو بھی اسی طرح لینا ہے جیسے گروپ مرحلے کے میچز ہیں

ان کاکہناتھا کہ 2019سے ہم آٹھ ، نو کھلاڑی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں،آپ انہی کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جن پر آپ کو اعتماد ہوتا ہے،ہم بھارت میں اپنے فینز کو مس کریں گے وہاں ہمارے تمام میچز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں،فیز ہمارے جہاں بھی ہوں گے ہمیں سپورٹ کرتے رہیں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ احمد آباد میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں،امید ہے ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button