ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ کی بحث میں حارث رؤف نے دلچسپ بیان دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ سیمی فائنلسٹ کا پتہ نہیں، ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔کنڈیشنز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ایشیئن کنڈیشنز ہیں، فرق نہیں پڑے گا۔ کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے باؤلرز نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے۔ ایسا نہیں کہ ہمارے باؤلرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی انفرادی گول نہیں پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا۔میچ میں پلان سے متعلق حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بھارت جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں، پھر پلان بنائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو آؤٹ کر پایا تو ٹھیک ہے نہ بھی کر پایا تو بھی ٹھیک ہے۔