اسپورٹس مین اسپرٹ کی شاندار مثال، حسن نے سوڈھی کوآوٹ کرنےکے بعد واپس بلالیا
بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ اننگز کے اختتامی لمحات میں بنگلادیش کے بولر حسن محمود نے نان اسٹرائیکر پر موجود اش سوڈھی کو منکڈآؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔
آؤٹ کا فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب گیا تو ریپلے کے مطابق وکٹوں پر گیند مارے جانے کے وقت اش سوڈھی کیریز سے باہر تھے لہٰذا تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
اس موقع پر بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے اسپرٹ آؤٹ کرکٹ کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے پویلین کی جانب جاتے سوڈھی کو واپس بلا لیا۔
اش سوڈھی نے بھی بنگلادیشی کپتان اور بولر کی جانب سے انہیں واپس بلائے جانے پر خوشی کے ساتھ بنگلادیشی بولر حسن محمود کو اسپورٹس مین اسپرٹ پر گلے لگالیا۔
Ish Sodhi was run out at the non strikers end by Hasan Mahmud.
The third umpire checked and gave OUT! But when Sodhi started walking out, skipper Litton Das and Hasan Mahmud called him back again.
Sodhi gave Hasan a hug at the end.
Scenes ❤️
— M (@anngrypakiistan) September 23, 2023