Latest

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے لیے اپنے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے طور پر ممکنہ پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ کے مطابق شاہد آفریدی کی طرف سے اس ممکنہ ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنی طرف سے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا۔ باقی ٹیم میں انہوں نے فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سعود شکیل، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رﺅف، اسامہ میر، زمان خان، ارشد اقبال اور حسن علی کو شامل کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی گفتگو میں عماد وسیم، حسن علی اور ارشد اقبال کی تعریف کی، جو کافی عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ انہوں نے عماد وسیم کے متعلق کہا کہ کہ جب تیز باﺅلرز کو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے تو عماد جیسے باصلاحیت باﺅلر کا ٹیم میں شامل ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ عماد وسیم نئی گیند کے ساتھ مخالف ٹیم کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ارشد اقبال بھی ایک مضبوط باﺅلر ہے۔ جن پچوں پر پاکستان کے ورلڈ کپ میچز ہونے جا رہے ہیں، وہاں ارشد اقبال کی ضرورت ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button