Latest

عامر سہیل نے ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست کی وجہ بتا دی

سابق کپتان اور سٹائلش اوپنر عامر سہیل نے حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین ناکامی کی اہم وجہ ناقص منصوبہ بندی کو قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کی کمی نے پاکستان کی سری لنکا میں مہم کو نقصان پہنچایا جس کے لیے صرف کپتان نہیں بلکہ پوری ٹیم انتظامیہ بھی برابر کی قصور وار ہے۔

سابق بائیں ہاتھ کے سٹائلش اوپنر نے ایک نجی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں سری لنکا کے خلاف سپر فور کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے تھی، اس کے ساتھ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ بھارت نے پورے ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ کھیلی اور وہ جیتنے کے مستحق تھے۔

پاکستان کو بڑے مقابلے جیتنے کے لیے صحیح وقت پر حملہ کرنے کا ہنر اور عادت پیدا کرنا چاہیے کیونکہ چوٹ اسی وقت مارنا کارگر ہوتا ہے جب لوہا گرم ہو۔

عامر سہیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے اوپنرز اور اسپنرز ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، جس کے لیے سپورٹ اسٹاف کو ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے، اسپنرز کو خاص طور پر درمیانی اوورز میں ٹیم کے لیے وکٹیں حاصل کرنی چاہیے تھیں، جو وہ نہیں کر سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button