Latest

شاہد آفریدی نے اہم ترین کھلاڑی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

ورلڈ کپ سکواڈ میں عماد وسیم کی شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا، سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ جب فاسٹ باولرز ناکام ہو رہے ہوں تو سپنر نئی گیند کے ساتھ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے لیے بہترین 15 کھلاڑیوں کے نام ظاہر کر دیے، جنھیں وہ سمجھتے ہیں کہ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئں۔راؤنڈر عماد وسیم کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ وہ نئی گیند کے ساتھ کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2 طرح کی پچز کھیلنے کو ملیں گی، سیمنگ ٹریک یا پھر فلیٹ پچ ہوگی، ہمارے پاس پہلے ہی اسپنرز موجود ہیں لیکن اگر کوئی فاسٹ بولر بہتر بولنگ نہیں کر پا رہا اور پٹائی ہونے لگے تو پھر عماد وسیم جیسے باولر کی ضرورت ہوتی ہے، وہ نئی گیند کے ساتھ کافی خطرناک بولر ہیں، میں نے عماد کی بیٹنگ دیکھی اور مجھے ان پر کافی اعتماد ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عماد نے کچھ بہترین اننگز کھیلی ہیں، وہ کافی سینیئر اور جانتے ہیں کہ کیسے دباؤ کا سامنا کرنا ہے، عماد ذہنی طور پر کافی مضبوط اور بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button